اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغیر تصدیق خبر یا پوسٹ شیئر کرنا جرم قرار، ایڈوائزری جاری

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(ویب ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوامی آگاہی کیلئے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک غلط کلک یا غیر محتاط پوسٹ شہریوں کیلئے سنگین قانونی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق صارفین کسی بھی خبر، پوسٹ یا لنک کو شیئر کرنے سے قبل اس کی مکمل تصدیق کریں، کیونکہ بغیر تحقیق مواد کو پھیلانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور مقتدر اداروں کے خلاف غیر مصدقہ معلومات، جھوٹی خبریں یا گمراہ کن مواد پھیلانا ایک سنگین جرم ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 26 اے کے تحت فیک نیوز پھیلانے پر تین سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 20 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ نفرت انگیز مواد، افواہوں اور جعلی خبروں سے مکمل طور پر اجتناب کریں اور سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال کریں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ صرف ذمہ دار شہری بن کر ہی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کو محفوظ اور مثبت پلیٹ فارم بنایا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے