اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز بنانے کا فیصلہ

20 Jan 2026
20 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے 20 ہائی سکولوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ارلی چائلڈ ایجوکیشن (ECE) رومز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ابتدائی تعلیم کے معیار کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ کم عمر بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں گورنمنٹ پرائمری سکول آرئیاں، گورنمنٹ گرلز سکول نزولی بازار مزنگ، گورنمنٹ گرلز سکول پیکجز کالونی والٹن اور گورنمنٹ اپواء کنال بنک والٹن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز سکول انارکلی، گرومانگٹ، ریلوے کالونی والٹن اور ٹھوکر نیاز بیگ کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر سکولوں میں گورنمنٹ سلامت پورہ شالیمار ٹاؤن، پرائمری سکول ریٹی گن روڈ، نشتر کالونی، گورنمنٹ سکول دیوسماج روڈ کرشن نگر، امیر پور رائیونڈ، اقبال پارک اور مستی گیٹ شامل ہیں، جہاں جدید طرز کے ای سی ای رومز قائم کیے جائیں گے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ سکولوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ فنڈز کی بروقت منتقلی ممکن بنائی جا سکے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے لاہور میں ابتدائی تعلیم کے نظام کو جدید سہولیات فراہم ہوں گی اور بچوں کی تعلیمی بنیاد مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے