اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل سنوکر چیمپئن شپ: اسجد اقبال کو اپ سیٹ شکست، رانا عرفان فائنل میں پہنچ گئے

20 Jan 2026
20 Jan 2026

(ویب ڈیسک) رانا عرفان نے ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن اسجد اقبال کو اپ سیٹ شکست دیکر نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، یہ چیمپئن شپ کا سب بڑا اپ سیٹ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے ٹاپ عالمی چیمپئن محمد آصف بھی بآسانی کامیابی حاصل کر کے فائنل میں پہنچ گئے، فائنل بدھ کو صبح 10 بجے کھیلا جائے گا، تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی ہوں گے۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام این بی پی سپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی میں جاری 50ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پنجاب کے رانا عرفان نے موجودہ ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن اسجد اقبال کو 4-5 سے اپ سیٹ شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

رانا عرفان کی جیت کا فریم سکور 45-77، (84) 84-14، 71-10، 52-67، 1-69 (57)، 0-95 (95)، 72(64)-01، 37-64 اور 18-74 (53) رہا۔

دوسرے سیمی فائنل میں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف (نیشنل بینک) نے پنجاب کے مبشر رضا کو باآسانی 3-5 فریم سے ہرا کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

محمد آصف کی جیت کا فریم سکور 17-105 (105)، 17-76، (71) 71-20، 37-66، 50-44، 5-66 اور 42-76 رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے