اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان

19 Jan 2026
19 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جن کا اطلاق ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن سے ہو گا۔

ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے کی جائے گی جس کا مقصد ٹیموں کو مزید متوازن بنانا اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کر دیا گیا ہے۔

آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو مجموعی طور پر چار کھلاڑی ریٹین کرنےکی اجازت ہو گی تاہم ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی کو برقرار رکھا جا سکے گا۔

نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار کھلاڑی منتخب کرنے کا خصوصی موقع دیا جائے گا جبکہ ہر فرنچائز میں ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے، ڈائریکٹ سائننگ کیلئے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ متعلقہ غیر ملکی کھلاڑی 2025 کے پی ایس ایل ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔

انتظامیہ کے مطابق آکشن میں استعمال کیلئے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو گا جبکہ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ پی ایس ایل 11 کے کچھ میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے