اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

چھٹیوں میں مزید اضافہ ،وزیر تعلیم نے قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا

18 Jan 2026
18 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔

وزیر تعلیم سکندر حیات نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبروں پر واضح کیا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکول 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

وزیر تعلیم  نے بتایا کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں اور طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹی دی گئی تھی، اب تک بچے 27 دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو چکے ہیں اور مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر موسم کی پیش گوئیوں اور درجہ حرارت کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ ہفتے کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکول کھولے جائیں گے۔

لاہور میں دھند اور سرد ہوا نے روزمرہ زندگی سست کر دی ہے۔ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا، جو عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر آلودگی کی سطح ظاہر کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بڑے شہروں میں درمیانی سے گہری دھند اور پوٹھوہار میں صبح کے وقت ہیز کی پیش گوئی ہے۔پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے میں شدید بارش، برفباری اور درجہ حرارت میں کمی کی وارننگ جاری کی ہے، ایک مغربی ہوا کا نظام 16 سے 19 جنوری کے دوران داخل ہو گا۔

20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سمیت زیادہ تر پنجاب کے اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے