اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(لاہورنیوز) پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 

پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے امتحانات اور نتائج کے شیڈول کی منظوری دے دی۔

پنجاب بورڈز کے مطابق نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے، دسویں جماعت (پارٹ ٹو) کا نتیجہ 6 اگست کو متوقع ہے جبکہ نویں جماعت (پارٹ ون) کا نتیجہ 2 ستمبر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے، پنجاب بورڈز کا کہنا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔

بارہویں جماعت کا نتیجہ 23 ستمبر کو متوقع ہے، گیارہویں جماعت کا نتیجہ 22 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، پنجاب بورڈز کمیٹی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات 3 نومبر 2026 سے شروع ہوں گے، سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج 12 جنوری 2027 کو متوقع ہیں۔

یہ شیڈول پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر لاگو ہوگا، امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مقررہ وقت کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے