اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکول ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی، میٹرک و انٹر کے بچوں کے ہیلتھ پروفائلز نہ بن سکے

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور اور دیگر متعلقہ اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث شہر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بچوں کے ہیلتھ پروفائلز اب تک تیار نہیں ہو سکے۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن  نے متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ دو روز کے اندر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد فراہم کی جائے اور فوری طور پر بتایا جائے کہ کتنے فیصد بچوں کے ہیلتھ پروفائلز مکمل کئے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی متعدد بار ہدایات کے باوجود ہیلتھ پروفائلز تیار نہیں ہو سکے، تین سال قبل سابقہ دور حکومت میں بچوں کے ہیلتھ پروفائلز بنانے کا عمل شروع کیا گیا تھا جس میں بچوں کی صحت، بینائی، قد اور جسامت کی تفصیلات شامل کی جاتی ہیں۔

مقررہ ڈیڈ لائن میں ہیلتھ پروفائلز کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹی کے سربراہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے