اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر میں 19 جنوری سے سرکاری سکول کھل جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(ویب ڈیسک) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں تمام سرکاری سکولوں کی مکمل فعالیت یقینی بنانے کیلئے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 19 جنوری سے تمام سرکاری سکول مکمل طور پر فعال ہوں گے۔

ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ سکول کھلنے سے قبل صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں اور ہر سکول میں محفوظ اور صاف ماحول یقینی بنایا جائے، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری لازمی ہو گی تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

سکولوں میں تمام انتظامی، تعلیمی اور سپورٹ انتظامات پہلے مکمل کرنے کیلئے سی ای اوز ایجوکیشن کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کروائیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور غفلت یا لاپرواہی کو قواعد کے تحت سنجیدگی سے نمٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے