اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یو سی پی میں 28واں کانووکیشن، 253 طلبا وطالبات کو میڈلز سے نوازا گیا

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) میں 28واں کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا۔

چیئرمین بورڈ آف گورنرز یو سی پی میاں عامر محمود کی کانووکیشن میں خصوصی شرکت ہوئی، اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او امجد ثاقب اور پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر حماد نوید نے کانووکیشن میں خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر پرو ریکٹر یو سی پی حماد نوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزم، حوصلہ اور واضح وژن  نے یو سی پی کو پاکستان اور بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کا روشن مینار بنایا ہے، اس سال یو سی پی 2109 گریجویٹس کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے جو مختلف فیکلٹیز سے تعلق رکھتے ہیں اور جنہوں نے اپنی ذہانت، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت سے یو سی پی گریجویٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان گریجویٹس میں 253 پوزیشن ہولڈرز بھی شامل ہیں جنہوں نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھا کر نئی مثال قائم کی، یہ کامیابیاں صرف طلبہ کی نہیں بلکہ اساتذہ، والدین اور خاندانوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہیں، رات گئے پڑھائی، امتحانات اور ہر مشکل مرحلے میں والدین کی قربانیاں طلبہ کی کامیابی کی بنیاد بنیں۔

پرو ریکٹر یو سی پی حماد نوید کا مزید کہنا تھا کہ ماؤں کی دعائیں، حوصلہ افزائی اور خاموش قربانیاں آج کے اس کامیاب لمحے کا حصہ ہیں، آج کی یہ تقریب صرف طلبہ کی نہیں بلکہ ان خاندانوں کی کامیابی بھی ہے جنہوں نے رہنمائی، حوصلہ افزائی اور اعتماد دے کر انہیں اس مقام تک پہنچایا، یو سی پی عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے جہاں تعلیم صرف نصاب تک محدود نہیں، یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ سروسز سینٹر اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے جو طلبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے وقف ہے۔

کانووکیشن سے خطاب میں سی ای او اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ کانووکیشن ایک بڑا سنگِ میل ہے جو برسوں کی محنت، عرق ریزی اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہوتا ہے، یہ ایک سفر کا اختتام اور ایک نئے سفر کا آغاز ہے جہاں طلبہ کتابوں کی دنیا سے نکل کر عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں اور مثبت تبدیلی کے پیامبر بنتے ہیں جس کی خواہش ملک کے پچیس کروڑ عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔

انہوں نے کہا طلبہ اس نئے سفر کا آغاز شکرگزاری کے جذبے سے کریں، اللہ تعالیٰ کے حضور سرِ نیاز جھکائیں اور ان ڈھائی کروڑ بچوں کو بھی یاد رکھیں جو تعلیم، کاغذ اور قلم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور جن کے خواب تعبیر تک نہیں پہنچ سکے۔

کانووکیشن میں فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل سائنسز، فیکلٹی آف لا، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ،فیکلٹی آف میڈیا میس کمیونیکیشن، فیکلٹی آف لینگویج اینڈ لٹریچر، فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، فیکلی آف انجینئرنگ ، فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا، مجموعی طور پر 2109 سٹوڈنٹس کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔

کانووکیشن کے پہلے سیشن میں مجموعی طور پر 253 طلبا وطالبات کو میڈلز سے نوازا گیا، کانووکیشن میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سٹوڈنٹس کو کانووکیشن کے پہلے سیشن میں 95 گولڈ ،81 سلور اور 77براؤنز کے میڈلز سے بھی نوازا گیا، ایک طالب علم کو رول آف اونر اور ایک کو میرٹ سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے