اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نظرثانی شدہ اوقات کا اعلان کر دیا، نئے اوقات کا اطلاق 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں طلبہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات 10 سے 2 بج کر 15 منٹ، جمعہ کے روز سنگل شفٹ سکولوں میں تدریسی اوقات 10 سے 12 بج کر 30 منٹ ہوں گے۔

ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ 10 سے 2 بجے تک ہوگی، ڈبل شفٹ سکولوں کی آفٹر نون شفٹ 2 بج کر 15 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک ہو گی۔

اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات میں توسیع ، تیاری اور تربیتی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں، اساتذہ کو سی پی ڈی، تربیت اور نصابی سرگرمیوں کا پابند کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متبادل ہفتہ (Alternate Saturday) کو اساتذہ کی حاضری لازمی ہو گی، سی ای اوز ایجوکیشن کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے لڑکوں اور لڑکیوں کے سکولوں کے اوقات میں 15 منٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے