16 Jan 2026
(ویب ڈیسک)لاہور میں شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق موسم کی شدت کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے کرکٹ آسٹریلیا کی مشاورت سے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔نئے اوقات کار کے تحت میچ کا ٹاس اب ساڑھے تین بجے ہوگا جبکہ میچ کی پہلی گیند چار بجے پھینکی جائے گی۔
