اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے سے وابستگی کو سراہتا ہوں، عطا اللہ تارڑ

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے سے وابستگی اور خلوص کو سراہتا ہوں۔

 

عطاء اللہ تارڑ  نے یونیورسٹی آف لندن کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزز اور باوقار اجتماع سے خطاب کا موقع ملنا ان کے لیے باعثِ اعزاز اور باعثِ افتخار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے اور پاکستان کے تعلیمی شعبے سے اس کی وابستگی اور خلوص قابلِ ستائش ہے، دونوں کے درمیان تعلیمی تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مؤثر ہوتا چلا گیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، یونیورسٹی کی جانب سے جدت، اختراع اور نئے تعلیمی ماڈیولز متعارف کرائے گئے جس سے پاکستان میں تعلیمی معیار کو ایک نئی جہت ملی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی آف لندن کی نمایاں پہچان ہے، یونیورسٹی تحقیق و ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور ہر گزرتے سال کے ساتھ تعلیمی معیار میں واضح بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن کے پروگرامز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ دورانِ تعلیم ہمیں ممتاز اور باوقار اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی جبکہ آؤٹ ریچ جیسے پروگرامز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے