13 Jan 2026
(لاہور نیوز) پی ایچ اےنےواک اورجاگنگ کیلئےپارکوں میں ڈائریکشن سائنزنصب کر دیئے۔
پارکوں کے جاگنگ ٹریکس پرایک ہی سمت میں چلنےکی ہدایات پر مبنی بورڈزنصب کئے گئے، منیجنگ ڈائریکٹرپی ایچ اےراجہ منصوراحمدکی ہدایت پر ڈائریکشن بورڈز لگائے گئے ہیں۔
ڈائریکشن بورڈز کا مقصد مخالف سمت سے کراسنگ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، پی ایچ اےکایہ اقدام شہریوں کی سہولت،محفوظ واک یقینی بنانےکیلئےکیا گیا ہے۔
پی ایچ اے کی جانب سے نظم وضبط بہتر بنانے کیلئے ٹریکس پرسائن بورڈنصب کئے گئے ہیں۔
