اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، پیپلز پارٹی کا ایوان سے واک آؤٹ

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجرا کے معاملہ پر پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور اس سلسلہ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آئینی عمل میں وفاقی حکومت کے طریقہ کار پر تحفظات پر غور ہوگا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کو شرکت کی ہدایات جاری کردیا۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے واک آؤٹ کیا اور پی پی رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ اس ایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے لیکن پہلی بارحکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدر نے منظوری نہیں دی، اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ارکان میری بات سن لیں، یہ بات ہمارے نوٹس میں لائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے، حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے