اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو سہیل آفریدی افغانستان چلےجائیں، طلال چودھری

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں۔

طلال چودھری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے ایک بار پھر ابہام پیدا کیا ہے، سہیل آفریدی نے کہا ہمیں افغانستان کودہشت گردی کے شواہد دینےچاہئیں، کیا آپ کونہیں پتا دہشت گرد کہاں سے آتے ہیں، دنیا کےدودرجن ممالک افغانستان سے دہشت گردی کی تصدیق کر چکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ابہام جان بوجھ کر پیدا کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے نرم رویے کی کوئی تو وجہ ہے، گیارہ سال سے پی ٹی آئی کےکسی لیڈر، وزیریا مشیر پرحملہ نہیں ہوا، کالعدم دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں موجود ہیں۔

وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افغانستان کے لیے کیوں نرم گوشہ رکھتےہیں، قومی بیانیے کے خلاف کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشت گردوں کےخلاف نرم رویہ ناقابل برداشت ہے، آپ کو بھی وہی اٹھا کرپھینکیں گے جہاں اُن کو پھینکنا ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلےجائیں، ہمارے1200سے زائد لوگ شہید ہوئے، آپ کوکتنا خون چاہیے جس سے آپ کی غیرت جاگے، دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو ان کے پاس افغانستان چلے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کےسروں سےفٹ بال کھیلے گئے، سٹریٹ موومنٹ چلانا ضروری یا شہدا کےساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے، آپ سمجھتےہیں جتنا فساد ہوگا توریاست کمزور اور بلیک میل ہوگی، آپ دہشت گردوں سے نرم رویہ رکھ کر ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتےہیں۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ اگر آپ کے کسی رہنما نے دہشت گردوں کےخلاف ابہام پیدا کیا توکوئی نرمی نہیں رکھیں گے، اگر افغانستان سےاتنی محبت ہے وہاں چلے جائیں ورنہ ہم چھوڑ آتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے