اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کارکن کی بازیابی کی درخواست مسترد کر دی

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) گجرات کے کارکن کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ بیٹے کی بازیابی کے لیے پولیس کو درخواست کیوں نہیں دی گئی، جس پر عدالت نے اظہارِ ناراضگی کیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو عدالتی فائل کا حصہ نہ بنانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سوال اٹھایا کہ آئی جی کی رپورٹ عدالتی فائل میں شامل کیوں نہیں کی گئی۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وقاص عمر سیال نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے بیٹے عمر شہزاد کے خلاف مقدمہ درج ہے اور وہ ریمانڈ پر ہے۔

درخواست گزار نذیر احمد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمر شہزاد کو گجرات میں 14 روز کے لیے نظربند کیا گیا تھا، جبکہ نظربندی ختم ہوئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ وکیل نے عدالت سے عمر شہزاد کی بازیابی کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے