اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 ہائیکورٹ میں چیلنج

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 آئین کے برعکس بنایا گیا ہے، ریاست شہریوں کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے، ریاست شہریوں کو آزادانہ زندگی جینے کے حقوق دیتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پتنگ بازی پر سخت سزا اور پابندی عائد کی تھی، حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت خطرناک اقدام ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست کے فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کو پتنگ بازی کی اجازت کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم دے اور ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے