07 Jan 2026
(لاہور نیوز) شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز نے صوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور موقع پر موجود جوانوں کو موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ایس پی ڈولفن نے ناکہ سگیاں، نیو راوی پل، شیراکوٹ اور محمود بوٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ناکہ جات پر تعینات اہلکاروں کی چیکنگ اور ڈیوٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس پی ڈولفن نے ای پولیس پوسٹ ایپ کے مؤثر استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ میں چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے حکم دیا کہ تمام ڈی ایس پیز اپنے اپنے ناکوں پر جوانوں کے ہمراہ موجود رہیں تاکہ سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
