اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ، ناکہ جات پر چیکنگ

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز  نے شہر میں قائم مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایس پی ڈولفن  نے ناکہ سگیاں، نیو راوی پل، شیراکوٹ اور محمود بوٹی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں  نے ناکہ جات پر تعینات اہلکاروں کی چیکنگ اور ڈیوٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

انہوں  نے ای پولیس پوسٹ ایپ کے مؤثر استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ناکوں پر جوانوں کے ہمراہ موجود رہیں تاکہ نگرانی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق ان سکیورٹی اقدامات کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنا ہے، پولیس حکام  نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے