اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

07 Jan 2026
07 Jan 2026

لاہور (محمد اشفاق) لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ڈاکٹر اعجاز انور سمیت دیگر نےدائر کی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کینال کو تجارتی استعمال میں لانا ماحولیاتی قوانین اور ورثہ تحفظ کی خلاف ورزی ہے،فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کا قدرتی بہاؤ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ کینال لاہور کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے، کینال لاہور پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی تعمیر سے ماحولیاتی الودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ہو سکتی ہیں، لہٰذا عدالت فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک حکم امتناع جاری کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے