اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات برآمدگی کیس میں ساڑھے تین سال سے قید ملزم بری

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے دو کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ساڑھے تین سال سے قید ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم اشفاق کی نو سال قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جسے جسٹس طارق ندیم نے تحریر کیا۔

فیصلے کے مطابق ملزم اشفاق کے خلاف 2022 میں جڑانوالہ پولیس نے دو کلو منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا، تاہم پراسیکیوشن کیس پراپرٹی اور سیمپل کی محفوظ تحویل (Chain of Custody) ثابت کرنے اور فرانزک کے لیے بروقت بھجوانے میں ناکام رہی۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ اگر کسی گواہ کے بیان میں معمولی سا بھی تضاد ہو تو پورا بیان مشکوک ہو جاتا ہے۔ موجودہ مقدمے میں ملزم کی گرفتاری سے لے کر کیس پراپرٹی تک گواہوں کے بیانات میں بے شمار تضادات پائے گئے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منشیات کے مقدمات میں الزام ثابت کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کے شواہد درکار ہوتے ہیں، جبکہ موجودہ کیس میں پراسیکیوشن ایسے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔

عدالت نے سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے