06 Jan 2026
(لاہور نیوز) شاد باغ پولیس نے دو رکنی میٹر چور گینگ گرفتار کر لیا، ملزمان معصوم شہریوں کے میٹر چوری کرتے اور مہنگے داموں آگے میٹر لگا دیتے تھے۔
شاد باغ پولیس کے کہنا ہے کہ علاقے میں میٹر چوری کی شکایات موصول ہو رہی تھیں،پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ سے 51 چوری شدہ میٹر اور تار سمیت دیگر آلات برآمد کر لئے ہیں، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نعیم اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی نے میٹر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔
