اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی کے مقدمات کی سزائیں سنانے والے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج تبدیل

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی کورٹ لاہور کے جج محمد ارشد جاوید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر تعینات کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی نمبر تین لاہور کے جج محمد ارشد جاوید نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو سزائیں سنائی تھیں، جبکہ عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو بھی مختلف مقدمات میں سزائیں دی گئی تھیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر آصف بشیر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، سیشن جج آصف بشیر کو سیشن کورٹ لاہور میں بطور او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد دونوں ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے دونوں سیشن ججز کو 9 جنوری تک نئی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے