06 Jan 2026
(لاہور نیوز) رائے ونڈ مشن کالونی میں 18 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 18 سالہ عاطف کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے مقتول کو گھر سے بلاکر مشن کالونی میں لے جاکر گولی مارکر قتل کیا۔
پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
