اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں قبضہ مافیا: پلاٹوں کا فراڈ کرنیوالوں کیخلاف کڑی قانون سازی کی تیاریاں

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں قبضہ مافیا ،پلاٹوں کافراڈ کرنیوالوں کیخلاف کڑی قانون سازی کی تیاریاں، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں ،جعلی فائل سسٹم کیخلاف عوامی شکایات کا تدارک کیا جائیگا۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین  نے بورڈ آف ریونیو میں ہونیوالے اہم اجلاس کی صدارت کی، ایس ایم بی آر نبیل جاوید، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی شرکت، ڈی جی ایل ڈی اے، پی ایل آر اے اور دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت کی۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سوسائٹیوں کی منظوری سے متعلقہ سافٹ ویئر تیار کرے گی، ڈیجیٹل ریونیو ریکارڈ ،این او سیز کی فراہمی سمیت دیگر امور 90 روز میں نبٹانے کا ہدف مقرر، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تشہیر روکنے، پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کرنے بارے سفارشات پیش، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے اکاؤنٹس، اثاثہ جات منجمد کئے جانے بارے سفارشات۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کی گذرگاہوں پر آبادکاری کی اجازت نہیں دی جائے گی، منظور شدہ اراضی سے زائد پلاٹوں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی، الاٹ شدہ اراضی کی اقساط ادائیگی کے بعد جگہ تبدیل کرنے پر ایکشن ہو گا، جعلسازی ،دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے