اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایس ایچ او فیکٹری ایریا کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

26 Nov 2025
26 Nov 2025

(لاہور نیوز) ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی باشندے سمیت دو منشیات فروش گرفتار کر لئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک غیر ملکی باشندہ بھی شامل ہے، دونوں ملزمان منشیات کی سپلائی دے رہے تھے اور ان کے قبضے سے ڈھائی کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان کی قیادت میں کی جانے والی اس کارروائی میں ملزمان  نے پولیس کے سامنے یہ اعتراف کیا کہ وہ آن لائن طریقے سے منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں بیچتے تھے۔

اے ایس پی ڈیفنس بریرہ نے اس کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور مزید تحقیقات کے لئے ہدایات جاری کیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ، اخلاق اللہ تارڑ  نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہم پرعزم ہیں اور اس میں عوام کا ساتھ بھی ضروری ہے، پولیس کسی بھی قیمت پر منشیات فروشوں کے خاتمے کے لئے اپنا کام جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے