21 Nov 2025
(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو چھیڑتے دیکھا گیا، ملزم نے کچھ عرصہ قبل غازی آباد میں بھی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
ریکارڈ یافتہ ملزم سعید نے وحدت کالونی میں بھی 3 خواتین کو چھیڑنے کا انکشاف کیا، پولیس نے ملزم سعید کو مشکوک جان کر مون مارکیٹ میں رکنے کا اشارہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سعید نے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی ْ،موٹر سائیکل سے گرکر زخمی ہو گیا، ملزم سعید کی تلاشی لینے پر 30 بور پستول اورگولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کیخلاف خواتین کو چھیڑنے اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
