اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے عوام کیلئے اچھی خبر

09 Nov 2025
09 Nov 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے عوام کیلئے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی رجسٹریشن مزید آسان بنا دیا، پروگرام کے لیے رجسٹریشن کے خواہشمند شہری اب گھر بیٹھے آرام سے آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پہلے ہی قابل ذکر نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، قلیل مدت میں مجموعی طور پر 30,600 مکانات مکمل کیے گئے ہیں جبکہ 1,05,700 خاندانوں نے اپنے گھر بنانے کے لیے قرضے حاصل کیے ہیں۔

تعمیراتی منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے 69,200 خاندانوں نے اپنے قرضوں کی دوسری قسط بھی حاصل کرلی ہے، یہ پروگرام متوسط افراد کےلیے گھر کی ملکیت کو مزید قابل رسائی بنارہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے تحت جو خاندان 1 سے 3 سال کے اندر اپنے قرضوں کی ادائیگی کرتے ہیں انھیں 20 فیصد رعایت ملے گی۔ چار سے چھ سال میں ادائیگی کرنے والوں کو 10 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی، یہ مراعات جلد ادائیگی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تیزی سے اپنے گھروں کی تعمیر میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

اب آن لائن رجسٹریشن کو فعال کر کے حکومت نے اس عمل کو مزد تیز، شفاف اور آسان بنا دیا ہے، درخواست دہندگان اب دفاتر آئے بغیر اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے