اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا ڈرافٹ منظور کرلیا: اعظم نذیرتارڑ

09 Nov 2025
09 Nov 2025

(لاہورنیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ منظور کرلیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بل میں شامل شقوں پر تقریباً تمام کام مکمل ہوگیا ہے۔ کچھ تجاویز جو بعد میں آئین ہیں اُن پر بات چیت جاری ہے، خیبرپختونخوا کے صوبہ کے نام کی تبدیلی بارے کچھ بات ہوئی ہے، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کی تجاویز پر اب غور کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی اور باپ پارٹی کی تجاویز پر اپنی اپنی قیادت سے بات ہو گی، وقفہ اس لیے ہی کیا گیا ہے، سیاسی جماعتیں اپنی قیادت سے بات کر لیں، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ منظور کرلیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی کی مجوزہ ڈرافٹ میں شامل 49 ترامیم منظور کر لیں، اتحادی جماعتوں کی ترامیم پر وقت مانگا ہے، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ کل سینیٹ اجلاس میں منظور کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے