اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فضائی آلودگی وبال جان، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بدستور شدید سموگ کی زد میں ہے جبکہ لاہور آج بھی دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک 283 تک پہنچ گیا ہے۔

بھارت سے آنے والی ہواؤں نے باغوں کے شہر لاہور میں  مستقل ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ شہر کا فضائی معیار مسلسل خراب ہوتا جا رہا ہے اور لاہور آج بھی دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے۔دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت میں اے کیو آئی لیول 283 تک جا پہنچا، جو شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔ محکمہ جنگلات راوی روڈ پر آلودگی کی شرح 717 ریکارڈ کی گئی جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پر اے کیو آئی 555، علامہ اقبال ٹاؤن میں 445 اور ایف سی کالج کے اطراف 393 تک پہنچ گیا۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق سموگ کی یہ سنگین صورتحال شہریوں میں سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

لاہور میں لوئر مال پر 441، بیدیاں روڈ 324 اور رائیونڈ روڈ پر 310 ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان کی فضا انتہائی آلودہ رہی، اے کیو آئی 443 کو چھو گیا، سیالکوٹ میں 294، گوجرانوالہ میں 278، بہاولپور میں 217 ریکارڈ کیا گیا، پنجاب حکومت کے سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے