اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یوٹیوبر ڈکی بھائی کے مقدمہ میں مبینہ رشوت لینے والے افسران نے استعفے دیدیئے

06 Nov 2025
06 Nov 2025

(لاہور نیوز) یوٹیوبر ڈکی بھائی کے مقدمے میں مبینہ رشوت لینے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے سات افسران نے استعفے دے دیے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی این سی سی آئی اے نے یہ استعفے وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دیے ہیں، جن کی منظوری وزارت داخلہ دے گی۔

ذرائع کے مطابق آٹھ افسران کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، استعفیٰ دینے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، ڈی ڈی زوار احمد، اے ڈی مجتبیٰ ظفر، شعیب ریاض، محمد عثمان، سب انسپکٹر یاسر رمضان اور علی رضا شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈی ڈی ایاز خان تاحال مفرور ہیں، افسران پر الزام ہے کہ انہوں  نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے مقدمے میں مبینہ طور پر رشوت لی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے