اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا

06 Nov 2025
06 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کے بعد دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ اب دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2025 تک پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا استثنیٰ کے معاہدے کیے ہیں، جبکہ مزید ممالک سے بات بھی چیت جاری ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل نے جدید ای پاسپورٹ پرسنلائزیشن سسٹم متعارف کرایا ہے اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (MRPs) کے سیکیورٹی فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ جعلسازی کو روکا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ میں بائیومیٹرک مائیکروچِپ، پولی کاربونیٹ ڈیٹا پیج، لیزر کندہ شدہ معلومات اور پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتے ویزا پیجز شامل کیے گئے ہیں جبکہ اس میں بچوں کے پاسپورٹ میں والدہ کا نام بھی درج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے