اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

رواں سال کا سب سے بڑا اور روشن ’سپر مون‘ آج نمودار ہوگا

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(ویب ڈیسک) سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون آج شام آسمان پر نمودار ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے، اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

سپارکو  ترجمان کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہوگا جو اپنے حجم اور روشنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ نظر آئے گا، آج شام 6 بج کر 19 منٹ پر یہ چاند اپنی روشنی کے عروج پر ہوگا اور زمین سے قریب تر پہنچ جائے گا، اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ 221,817 میل رہ جائے گا، جس کی وجہ سے چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.7 فیصد تک بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے فوری بعد ہی اسے بہترین طریقے سے دیکھا جاسکے گا، یہ قدرتی منظر نا صرف سائنس کے شائقین بلکہ عام شہریوں کیلئے بھی برابر دلچسپی کا باعث ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، جس کا اگلا نظارہ دسمبر میں کیا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں موسم سرما کے صاف آسمان کے باعث یہ نظارہ اور بھی واضح ہوگا، شہروں سے دور، کم روشنی والے علاقوں میں یہ نظارہ سب سے بہتر ہوگا، سپر مون کی یہ جھلک نا صرف فلکیاتی اعتبار سے اہم ہے بلکہ عوام کیلئے بھی ایک دلکش نظارہ پیش کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے