30 Oct 2025
(ویب ڈیسک) ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو بریک نہ لگ سکی، نجی فلور ملز کی جانب سے آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ اضافے کے بعد 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا، جس کی نئی قیمت 850 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہی تھیلا 790 روپے میں دکانداروں کو مل رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چند دنوں کے دوران 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 120 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے عام صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
