اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماحولیاتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تعمیراتی سائٹس بند کرنے کا حکم

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاستوں ہریانہ، پنجاب اور ہماچل سے لاہور، فیصل آباد اور وسطی پنجاب کی جانب آلودہ ہواؤں کا بہاؤ جاری ہے جس کے باعث فضائی معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے، ماحولیاتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی زیرِ تعمیر عمارتیں، سڑکیں اور سائٹس فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ای پی اے لاہور کی کارروائیوں کے دوران ہڈیارہ ڈرین پر قائم سلیم بھٹی کو آلودگی کے باعث مسمار کر دیا گیا، جبکہ 412 ٹن غیر معیاری و غیر قانونی پلاسٹک ضبط کر کے ری سائیکلنگ کا عمل شروع کیا گیا، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ زراعت کی نائٹ پٹرولنگ جاری ہے جبکہ ڈرون نگرانی سے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق کم رفتار ہواؤں اور درجہ حرارت میں کمی سے سموگ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رات 7 بجے کے بعد اور دوپہر 12 سے 3 بجے کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے