اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچ گیا، ایچ ایس ون سیٹلائٹ چین سے لانچ کیا گیا، جس کے بعد  پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پاکستانی سائنسدانوں، ٹیکنیکل ٹیم کو خلائی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہےکہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا، انہوں نے بتایا کہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے