اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کے 9 ڈپارٹمنٹس کا سموگ کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، مریم اورنگزیب

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے 9 ڈپارٹمنٹس کا اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، اسموگ گنز اور ایئر کوالٹی مونیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون نے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا، ڈرونز کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ سموگ گنز اور ایئر کوالٹی مونیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں، پہلی بار ایئر کوالٹی انڈیکس کی فورکاسٹنگ کی مدد سے بروقت اے کیو آئی کو کنٹرول کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کے ہاٹ سپاٹس میں سموگ گنز سے کارروائی کی، کھلی جگہوں پر تعمیراتی مواد کا بروقت ڈھانپنا یقینی بنایا گیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرکوں اور ٹرالیوں کی نقل وحرکت پر پاپندی لگائی گئی ہے۔ 

سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک کی مانٹیرنگ کی جا رہی ہے، ‎فصل کی باقیات نہ جلانے پر قابو پانے کے لیے ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم میں کسان بھرپور طور پر شریک ہیں اور عوام کا بھی ہیلتھ ایڈوائیزری کے مطابق تعاون پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے