اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بلدیاتی ایکٹ 2025 میرے دستخط اور میں اسے سمجھنے کا منتظر ہوں: گورنر پنجاب

18 Oct 2025
18 Oct 2025

(ویب ڈیسک) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2025 میرے دستخط کا منتظر ہے اور میں بلدیاتی ایکٹ کو سمجھنے کا منتظر ہوں۔

مری بار ایسوسی ایشن کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری بلدیات پیر کو بریفنگ دیں گے، پھر بلدیاتی ایکٹ 2025 پر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کا رہائشی ہوں، بیرون ممالک جائیدادیں بھی نہیں، نہ کہیں شفٹ ہونا ہے، احتجاجی مظاہروں سے ملکی ترقی کا راستہ نہ روکا جائے ، جذبات میں آکر اپنے ہاتھوں سے اپنے ملک کا نقصان نہ کریں۔

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے مقامی لوگوں کے گلے شکوے دور کرنےکی ضرورت ہے، سڑکیں بند کرنے، دکانیں جلانے اور عوام کے مال وجان کو نقصان پہنچانے کےخلاف سخت قانون سازی ہونی چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر اپنے ملک کو بدنام کرنے کی سخت سزا ہونی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے