اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی کا نیا گانا 'مہندی والی رات' ریلیز کیلئے تیار

17 Oct 2025
17 Oct 2025

(لاہور نیوز) معروف اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" مکمل ہو گیا ہے جو جلد ریلیز کیا جائے گا۔

فضا علی جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی بکھیر چکی ہیں اس بار شادی بیاہ کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ گیت لے کر آ رہی ہیں، گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ لانچنگ تقریب رواں ماہ منعقد کی جائے گی جس میں شوبز سے وابستہ نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔

ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ موسیقی تابو نے ترتیب دی ہے، "مہندی والی رات" میں پاکستانی ثقافت اور روایتی شادی بیاہ کی جھلک خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔فضا علی اس سے قبل بھی شادی بیاہ کے موضوع پر گانے کر چکی ہیں، ان کا گانا "سہرا" لاکھوں ویوز حاصل کر چکا ہے اور دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔

ان کے دیگر مشہور گانوں میں "مکھی"، "شالہ"، "چاندنی"، "دور نہ جا"، "رنگ رلیاں"، "رات" اور "بے وفا" شامل ہیں جنہیں مداحوں کی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے