اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان میں ایچ بی او میکس کی سروسز کا آغاز، ماہانہ سبسکرپشن 4.99 ڈالر مقرر

16 Oct 2025
16 Oct 2025

(ویب ڈیسک) اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایچ بی او میکس نے پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کر دیا ہے، صارفین اب ماہانہ 4.99 امریکی ڈالر (تقریباً 1,400 روپے) کے عوض یہ سروس حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ اقدام وارنر برادرز ڈسکوری کی جانب سے کیا گیا ہے، اور ایچ بی او میکس نے پاکستان سمیت 15 نئے ممالک میں بیک وقت اپنی سروس متعارف کرائی ہے، ان ممالک میں بنگلہ دیش، کمبوڈیا، مکاؤ، سری لنکا اور یوکرین بھی شامل ہیں۔ابتدائی طور پر پاکستانی صارفین کے لیے مقبول عالمی سیریز اور فلمیں دستیاب ہوں گی، جن میں گیم آف تھرونز، ہاؤس آف دی ڈریگن، دی لاسٹ آف آس اور دی پِٹ شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق 2026  کے آغاز میں مشہور کامیڈی شوز فرینڈز اور دی بگ بینگ تھیوری بھی پلیٹ فارم پر شامل کئے جائیں گے اور صارفین اسمارٹ ٹی وی، موبائل فون اور ٹیبلیٹس پر استعمال کر سکیں گے، سروس میں پانچ علیحدہ پروفائلز بنانے کی سہولت، آف لائن دیکھنے کا آپشن اور والدین کے لیے کنٹرول سیٹنگز جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے