اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

موذی مرض کینسرمیں مبتلا اداکارہ انجلین ملک کا خواتین کے نام اہم پیغام

16 Oct 2025
16 Oct 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔

انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔

اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔

انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔

انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ اووری کینسر کی علامات کیا ہیں، یہ کینسر صرف 20 فیصد کیسز میں بروقت پکڑا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر خواتین ان علامات کو معمولی مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتی ہیں جیسے پیٹ میں مسلسل گیس، یا پیٹ کا پھولنا، بھوک میں کمی، وزن کا اچانک بڑھنا یا گھٹنا، بار بار پیشاب آنا اور غیر معمولی مقدار میں خون کا بہنا شامل ہیں۔

انجلین نے مزید بتایا کہ میں سفر میں تھی جب مجھے پیٹ پھولنے کا احساس ہوا مگر میں نے اسے اہمیت نہ دی، پاکستان واپس آ کر جب مسئلہ برقرار رہا تو ٹیسٹ کروائے اور معلوم ہوا کہ مجھے گریڈ تھری کا اووری کینسر ہے۔

اداکارہ انجلین نے زور دیا کہ ایک سادہ CA-125 ٹیسٹ اور پیلوک الٹراساؤنڈ سے اس مرض کو بروقت پکڑسکتے ہیں اور یہ ٹیسٹس مہنگے بھی نہیں ہوتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے