اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔استغاثہ کے دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین نے کہا کی یہ دونوں گواہان ڈاکٹر ہیں انکی مصروفیات ہوتی ہیں۔ ملزم کے وکلاء آج ہی ان گواہان پر اپنی جراح مکمل کریں۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کے لیے ساتھ جراح مکمل نہیں کی جارہی۔ عدالت ملزم کے وکیل کو پابند کرے کہ اگلی سماعت پر جرح ہو۔ عدالت نے وکلاء صفائی کو اگلی سماعت میں استغاثہ کے گواہان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دوستی کرنے کی خواہش رکھنے والے ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے