اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

15 Oct 2025
15 Oct 2025

لاہور (محمد اشفاق) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت پرویز الہی کے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ 25 اکتوبر کو سنائے گی۔

سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی  نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں لکھا کہ چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر ہوئی، سپیشل پراسیکیوٹر  نے اعتراض کیا کہ گزشتہ سماعت پر حاضری معافی مکمل نہیں تھی، سپیشل پراسیکیوٹر  نے بتایا کہ حاضری معافی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل ادویات کا نسخہ موجود نہیں تھا۔

عدالت نے لکھا کہ موجودہ حاضری معافی کی درخواست میں سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر سے چیک اپ اور اس کا باقاعدہ تصدیق شدہ نسخہ موجود ہے، ڈاکٹر  نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عدالت پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتی ہے۔

 اپنے تحریری حکم میں عدالت نے لکھا کہ پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر مکمل دلائل سن لئے ہیں، عدالت پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ 25 اکتوبر کو سنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے