اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجل علی کا کرارا جواب، ایوارڈ شو میں یاسر حسین لاجواب

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز تقسیم کی تقریبات میں کبھی کبھار ایسے یادگار لمحات بھی جنم لیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ہوا جب اداکارہ سجل علی ایوارڈ دینے سٹیج پر آئیں اور میزبان یاسر حسین نے کچھ مزاحیہ جملے ان کی جانب پھینکے جو بڑھ کر ہلکی پھلکی نوک جھونک میں تبدیل ہوگئے۔

جب یاسر حسین اپنی تئیں سجل علی کو تنگ کرنے کے لیے جملوں کی برسات کر بیٹھے اور سمجھ رہے تھے کہ معرکہ مار لیا تو عین اسی وقت سجل علی مسکرائیں اور جواب دیا کہ آپ کے سکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟

یہ جملہ سنتے ہی ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا اور یاسر حسین کے پاس بھی اس غیر متوقع اور حاضر جوابی پر خاموش رہنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔

جملوں کے اس تبادلے کی ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی مداح بھی دو گروپ میں بٹ گئے۔ کسی نے لکھا کہ سجل نے بالکل ٹھیک کہا، مذاق کی بھی حد ہوتی ہے۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ لمحہ awkward yet iconic تھا، ماہر اداکارہ نے سین بچا لیا!

کچھ نے کہا یاسر نے حد سے زیادہ مزاح کیا، تو کچھ کا کہنا تھا کہ سجل نے پروفیشنل باڈی لینگویج سے ماحول سنبھال لیا۔

یاد رہے کہ سجل علی نے اپنے ڈرامے ‘زرد پتوں کا بن’ پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے