14 Oct 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال ہو گئی۔
اورنج لائن ٹرین پانچ روز بند رہنے کے بعد آج سے دوبارہ چلا دی گئی جبکہ میٹرو بس سروس چار دن کی بندش کے بعد بحال ہوئی۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث سروسز عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں، لاہور کے تمام میٹرو بس سٹیشنز اور اورنج لائن ٹرین سٹاپس شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔
مزید برآں، اورنج لائن ٹرین اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق تمام سٹیشنز پر رواں دواں ہے، میٹرو بس روٹ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے، سکیورٹی و ٹریفک حالات بہتر ہونے پر آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے، لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بھی مکمل طور پر فعال ہے۔
