12 Oct 2025
(لاہور نیوز) جعلی پرمٹس کے ذریعے گندم فروخت کرنیوالے پرائس کنٹرول ڈیپارئمنٹ کے ریڈار پر آگئے۔
جعلی پرمٹس کے ذریعے گندم مہنگے داموں فروخت کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی گئی، چیک پوسٹوں پر مختلف کارروائیاں کر کے 4 گاڑیوں سے 160 من گندم برآمد کر لی گئی۔
گندم کی ترسیل حازمک، مستقیم، شاہ تاج، نیو سیٹھی اور سلطان فلور ملز سے کی جا رہی تھی، ڈی جی فوڈ نے ملوث فلورملز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی نے انکوائری ٹیمیں کو ٹاسک سونپ دیا ہے، ڈیجیٹل جعلسازی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ویب سائٹ اور دستاویزات میں جعل سازی مجرمانہ فعل ہے، گندم منتقلی میں شامل چاروں گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
