10 Oct 2025
(ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے میٹرز لگانے کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اضافی ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز سے ریجنل دفاتر کو وہ فہرست ارسال بھی کر دی گئی ہے۔
حتمی فہرست کے مطابق صارفین کے میٹرز نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو ایل این جی پر معاہدے کے لئے لیٹر بھجوائے تھے اور صارفین نے لیٹر کی بنیاد پر کمپنی کیساتھ ایل این جی کا معاہدہ کیا۔
معاہدے کرنے پر صارفین کو جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر اضافی قیمت کا ووچر دیا گیا، اضافی قیمت کی ادائیگی ہونے پر کمپنی نے صارفین کے لئے میٹرز لگانے کی فہرست جاری کر دی۔
