اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نادرا نے شناختی کارڈودیگر دستاویزات کے حصول کا نظام ڈیجیٹل کر دیا

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(لاہور نیوز) نادرا نے اپنی جدید پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے حصول کا پورا نظام ڈیجیٹل کر دیا۔

ترجمان نادرا سید شباہت علی  نے بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ  نے عوام کیلئے شناختی خدمات کا طریقہ کار بدل کر رکھ دیا ہے، شہری اب گھر بیٹھے اپنے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ صرف تین ماہ کے دوران 12 لاکھ سے زائد درخواستیں پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے موصول ہوئی ہیں، جبکہ ایپ کو اب تک ایک کروڑ سے زیادہ شہری ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں، یہ ایپ اب ملک کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی قابل اعتماد عوامی سروسز میں شمار کی جا رہی ہے۔

سید شباہت علی کے مطابق شہری اپنے سمارٹ فون کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق، دستاویزات اپ لوڈ اور درخواست کی براہ راست ٹریکنگ بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے روزانہ اوسطاً 10 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے جا رہے ہیں، جس سے عوامی سہولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان نادرا  نے مزید کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ کی بدولت نادرا کو ڈیجیٹل درخواستوں میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ڈیجیٹل شناختی نظام پر تیزی سے منتقل ہو رہے ہیں۔

نادرا کی یہ نئی ڈیجیٹل سہولت پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ای گورننس کی سمت ایک اہم قدم آگے  لے جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے