اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل 12 اکتوبر سے شروع ہو گا

09 Oct 2025
09 Oct 2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندی کمیٹیوں اور حلقہ بندی اتھارٹیز کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، حلقہ بندیوں کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اضلاع میں حلقہ بندی اتھارٹیز اپنا کام شروع کر چکی ہیں، پنجاب میں حلقہ بندیوں کا عمل 12 اکتوبر سے شروع ہو گا، ڈی لمیٹیشن کمیٹیاں 31 اکتوبر تک ابتدائی فہرستیں تیار کریں گی، حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں یکم نومبر کو شائع کی جائیں گی۔

ووٹرز 2 نومبر سے 16 نومبر تک حلقہ بندی اتھارٹیز کے سامنے اعتراضات جمع کروا سکیں گے، ڈی لمیٹیشن اتھارٹیز 30 نومبر تک تمام اعتراضات پر سماعت کر کے فیصلے جاری کریں گی، 8 دسمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی، الیکشن کمیشن کے مطابق تمام مراحل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے