(لاہور نیوز) لیسکو کو کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کیلئے ناقص انتظامات کرنے پر نیپرا نے ایک کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
حکام ذرائع کے مطابق نیپرا نے لیسکو پر ٹرانسمیشن لائنز ،پولز ارتھنگ نہ کرنے کی وجہ سے ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا، لیسکو نے نیپرا کی جانب سے جرمانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی، تاہم نیپرا نے نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
نیپرا نے لیسکو کو ایل ٹی اور ایچ ٹی لائنز کی ارتھنگ کرنے کی ہدایت کی تھی اور برقی لائنوں کیساتھ بجلی کے پولز کی ارتھنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی، مگر لیسکو نے نیپرا کی ہدایات کی روشنی میں پولز ،برقی لائنز کی ارتھنگ نہیں کی تھی۔
نیپرا کی ٹیموں نے لیسکو کے مختلف علاقوں میں دورہ بھی کیا تھا اور دوران وزٹ سیفٹی رولز کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
